جائیدادپرٹیکس کااختیارایف بی آرکودینےکااقدام چیلنج

Aug 31, 2016

FBR Tax Collection Isb Pkg 30-06

لاہور: جائیداد پر ٹیکس لگانے کا اختیار ایف بی آر کو دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہد ایاز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شہری پہلے ہی جائیداد پر تین طرح کے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ ایسے میں انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے ایف بی آر کو ٹیکس لگانے کا اختیار دیا گیا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے وفاقی حکومت کو ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیئے۔  سماء

Tabool ads will show in this div