انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ریکارڈز کےانبار لگادئیے

cricket1

ناٹنگھم: ٹرینٹ برج میں انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف رنز کےانبارلگادئیے۔انگلینڈ نے پاکستان کو445 رنز کاہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے 171 رنز کی شانداراننگ کھیلی۔ یہ انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی بیٹس مین کا ون ڈے میں سب سے زیادہ اسکورہے۔انگلینڈ نے اپنی ون ڈے تاریخ میں دوسری بار400کا ہندسہ عبورکیا۔انگلینڈنے ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بھی بناڈالا۔

ٹرینٹ برج میں ٹاس جیت کرانگلینڈ کاپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ اگرچہ رائے  صرف 15 رنز بناکرحسن علی کی گیند پر سرفرازاحمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تاہم اس کے بعد ہیلز اور جوروٹ نے پاکستانی بالرز کی جی بھرکردھنائی کی۔

Cricket

دونوں بیٹس مینوں نے وکٹ کے چاروں جانب کھل کراسٹروکس کھیلے۔ ہیلز نے 122 گیندوں پر171 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں22 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

جو روٹ نے بھی ہیلز کابھرپورساتھ دیا۔ جو روٹ 86 گیندوں پر 85 رنز بناکر محمد نوازکی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔انھوں نے 8چوکے مارے۔ ہیلز اور روٹ کے درمیان 248 رنز کی شراکت ہوئی۔

cricket3

بٹلراورمورگن نے بھی پاکستانی بالرزکوآڑے ہاتھوں لیا۔ جوز بٹلر نے90  ر نز کی اننگ کھیلی۔  انھوں نے 7 چوکے  اور7  چھکے مارے۔ کپتان مورگن بھی پیچھے نہ رہے۔ انھوں نے  57 رنز بنائے۔اس اسکور کے لیے انھوں نے27  گیندیں کھیلیں جس میں 3 چوکے اور 5  چھکے شامل تھے۔

وہاب ریاض نے اپنے دس اوور کے کوٹے میں 110 رنز دئیے جس میں انھوں نے 12 چوکے اور 4 چھکے کھائے۔ وہاب ریاض نے دو مواقع پر انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا تھا مگر دونوں بار نوبال ہوگئی تھی۔ وہاب ریاض نے ون ڈے کرکٹ کی دوسری مہنگی ترین بالنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سماء

ENGLAND

One Day Record

Highest One Day Score

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div