پشاور : پارکنگ کا تنازع، وکلاء کا ڈی جی صحت کے دفتر پر دھاوا، تالے توڑ دیئے

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور میں کار پارکنگ کے تنازع پر وکلاء نے ڈی جی صحت کے دفتر پر دھاوا بول ديا اور گيٹ کے تالے توڑ ڈالے، سرکاری ملازمين اور وکلاء آپس ميں گتھم گتھا ہوگئے تاہم پوليس نے مداخلت کرکے معاملہ بگڑنے سے بچاليا۔

پشاور میں کار پارکنگ کے مسئلے پر وکلاء اور محکمہ صحت  کے اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، لڑائی مقامی وکیل کی ڈی جی ہیلتھ دفتر کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر ہوئی، وکیل کو ملازمین نے گاڑی ہٹانے کا کہا جس پر وہ برہم ہوا اور ساتھیوں سمیت ڈائریکٹر ہیلتھ کے دفتر پر دھاوا بول کر گیٹ کے  تالے  توڑ ڈالے۔

محکمہ صحت  کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر محکمے کو الگ پارکنگ الاٹ کی گئی ہے، لیکن وکلاء نے زبردستی کی نہ صرف دفتر کے تالے توڑ ڈالے بلکہ چوکیدار کو بھی زدوکوب کیا۔

وکلاء اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے الگ الگ اجلاسوں کے بعد ایک دوسرے کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

جی

ڈی

صحت

توڑ

دفتر

Tabool ads will show in this div