حمیراارشدنےزندگی کابڑافیصلہ کرلیا
لاہور : گلوکارہ حميراارشداوراحمد بٹ کے درميان عليحدگي ہوگئي ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکاراحمد بٹ نے حميرا ارشد کو تين ماہ پہلے تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے نکالا دیا تھا۔ دونوں کے درمیان تقریبا ایک سال سے اختلافات چل رہے تھے۔ حالیہ رنجش پر گلوکارہ حميرا ارشد نےآج احمد بٹ سے طلاق لے لي ہے۔
حميراارشد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائي غلام عباس کے گھرتين ماہ سے رہ رہي ہیں۔ احمد بٹ کے ساتھ ذہني ہم آہنگي نہيں ہوسکی، اسي ليئےآج طلاق لے لي ہے۔
حمیراارشد اوراحمدبٹ کی شادی 2004 میں ہوئی ۔دونوں کے ایک بیٹا بھی ہے جو احمدبٹ کے پاس ہے۔ حمیراارشدکاکہنا تھاکہ وہ اپنے بیٹےکےلیے بعدمیں عدالت سے رجوع کریں گی۔ سماء