سندھ ہائیکورٹ؛وسیم اخترکیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست مسترد

Aug 30, 2016
Waseem & Faisal wavda [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/FAISAL-WAVDA-1200-SOT-30-08.mp4"][/video]

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نومنتخب میئرکراچی وسیم اختر کی تقریب حلف برداری روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ائ وسیم اختر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری روکنے کی درخواست رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل واوڈا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سنددھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی استدعا پر آج صبح درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کی تھی۔

فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں وسیم اختر کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کے تحت آج انہوں نے تقریب حلف برداری روکنے کی استدعا کی ، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ اگرآپ پر بھی دس الزام ہوں تو کیا آپ کو بھی الیکشن سے روک دیا جائے؟۔

سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میچ کا مزا تو آخری اوورز میں ہی آتا ہے۔  سنگین جرم میں ملوث شخص جیل سے مئیر بن رہا ہے اگر عدالت نے حلف سے نہیں روکا تو اور آپشن بھی ہیں۔ سماء

petition reject

Tabool ads will show in this div