ناٹنگھم؛گرین شرٹس کیلئے تیسرا ون ڈے فائنل بن گیا

HDL 1000 30-08

ناٹنگھم: پاکستان اورانگلينڈ کے درميان پانچ میچوں کی سیریز کا تيسرا ون ڈے آج ناٹنگھم ميں کھیلا جائے گا۔۔ انگلش ٹیم کو سيريزميں دو صفر کي برتري حاصل ہے۔ میث کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہو گا۔ آج کا میچ جیتنا گرین شرٹس کے لیے بہت اہم کیونکہ شکست کی صورت میں وہ سیریز ہارجائیں گے اور اس ہارکا اثر آئی سی سی رینکنگ پر بھی پڑے گا۔

تيسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان ٹيم نے ناٹنگھم ميں بھرپور پريکٹس کي۔ پاکستان ٹيم ميں ايک يا دو تبديليوں کا امکان ہے۔۔منيجمنٹ پراميد ہے کہ اس مرتبہ ٹيم کي کارکردگي بہتر ہوگي۔پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائر سے دور رہنے کے لیے اپنی رینکنگ بھی ہر صورت بہتر بنانا ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے  آخري بار انيس سو چوہتر ميں انگلينڈ ميں ون ڈے سيريز جيتي تھي۔ سماء

ENGLAND

3rd ODI

ICC Ranking

Tabool ads will show in this div