مظفر گڑھ : حوا کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا گیا، خاتون 70 فیصد جھلس گئی

اسٹاف رپورٹ

مظفر گڑھ : مظفرگڑھ میں دوستی نہ کرنے پر بااثر افراد نے 4 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا، تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مظفر گڑھ میں ایک اور حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا نشانہ بن گئی، بااثر افراد چوک قریشی میں شادی شدہ خاتون کے گھر گھس گئے، دوستی سے انکار پر بااثر افراد سعید اور اقبال نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق 4 بچوں کی ماں پر تیزاب پھنکنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون 70 فیصد متاثر ہوئی ہے۔

ظلم کا نشانہ بننے والی خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلیں گے، ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں تیزاب گردی کے واقعے  کا نوٹس لے لیا، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی، شہباز شریف نے انتظامیہ کو متاثرہ خاتون کو علاج کی بہترين طبی سہوليات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ سماء

دیا

Afghan

infected

Tabool ads will show in this div