کراچی،سائٹ ایریاآتشزدگی،آگ پرمکمل قابونہ پایاجاسکا،عمارت کابڑا حصہ منہدم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی   :   سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل مل میں لگی آگ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، آگ کی شدت سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ چودہ گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔

شعلوں میں گھری سائٹ ایریا کی ٹیکسٹائل فیکڑی میں گزشتہ روز شام چھ بجے آگ لگی اور  دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی۔ شہر بھر کے فائرٹینڈر رات بھر آگ بجھانے میں مصروف رہے۔ گاڑیوں کو پانی اور ایندھن کی قلت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

آگ سے فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے کا کپڑا، مشینری اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ عمارت میں دراڑیں پڑگئیں اور اس کا بڑا حصہ منہدم بھی ہوگیا، فائر فابریگیڈ انتظامیہ نے  تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

فائر فائٹرز نے آگ کو دوسری فیکٹریوں تک پھیلنے نہیں دیا، ٹیکسٹائل فیکڑی کے بڑے حصہ کی آگ بجھادی گئی ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ سماء

rape

odd

Tabool ads will show in this div