عامر لیاقت کیا چاہتے ہیں، علی رضا عابدی نے بتادیا

Ali Raza Abdi Tasveer Sot 29-08

کراچی : ایم کیو ایم رہنماء علی رضا عابدی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عامر لیاقت ایم کیو ایم میں واپس آنا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ’’ایم کیو ایم نیڈ عامر لیاقت‘‘ مہم چلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایم کیو ایم رہنماء کے الزامات کو مسترد کردیا، کہتے ہیں نئے قائد سے پوچھیں وہ کیا کہتے ہیں۔

سماء کے پروگرام تصویر میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء علی رضا عابدی نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، کہتے ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت ایم کیو ایم میں واپس آنا چاہتے ہیں اسی لئے سوشل میڈیا پر "ایم کیو ایم نیڈ عامر لیاقت" مہم چلارہے ہیں، ان پر مشکل پڑی تو متحدہ کیخلاف بولنے لگے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے علی رضا عابدی کے الزامات کا جواب دے دیا،  بولے کہ نئے قائد سے پوچھیں وہ کیا کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی بھی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہم جوئی کا شوق شاید علی رضا عابدی کو ہے۔ سماء

ALI RAZA ABIDI

Dr Amir Liaquat Hussain

Tabool ads will show in this div