وانا،فورسز کا شین وارسک میں آپریشن،القاعدہ جنگجو عدنان الشکوری ہلاک

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی  :  سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ کے اہم جنگجو عدنان الشکوری الجمعہ کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا۔ جب کہ کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے اہم جنجگو عدنان الشکری الجمعہ کو اس کے سہولت کار سمیت منطقی انجام پر پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنگجو عدنان الشکوری الجمعہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے باعث جنوبی وزیرستان میں روپوش تھا۔ عدنان الجمعہ القاعدہ  کا اہم  رکن اور   بیرونی آپریشنز کا انچارج تھا۔ 

 

 

پاک فوج کی کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم طالبان کے پانچ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا،    کارروائی  کے دوران  ایک اہلکار  نے جام شہادت نوش کیا، جب کہ  ایک زخمی ہوا۔   آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر فوجی جوانوں کی تعریف کی اور عزم دہرایا کہ  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، اپنی سرزمین پر موجود ایک ایک دہشت گرد کا خاتمہ کیا جائے گا اور تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ سماء

میں

کا

kabaddi

messenger

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div