تحریک انصاف ،وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/PTI-Panama-Petition-Isb-Pkg-29-08.mp4"][/video]

PTI Panama Petition Isb Pkg 29-08

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کي نااہلی کيلئے سپريم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹاديا۔ پٹیشن میں قومی دولت غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام، وزیراعظم اوراہلخانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کي استدعا کردی۔ تحریک انصاف پاناما لیکس کے معاملے عدالتی جنگ کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو فوری کام سے روکنے اور شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کر دی۔

پی ٹی آئی نے پٹیشن میں مؤقف اختیارکیا کہ پاناما لیکس معاملے میں وزیراعظم اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ غلط بیانی پر نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کو فوری طور پر کام سے روکا جائے۔

پٹیشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور اُن کے اہل خانہ نے قومی دولت غیرقانونی طریقے سے باہر منتقل کی۔ نیب کو رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وہ شواہدات وہ دستاویزات اور وہ تضادات جو ہم نے پیش کئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں ان کی بنیاد پر نواز شریف صاحب وزارت عظمی کے عہدے کے اہل نہیں رہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے فلور پر جھوٹ بولا جو ہم نے دستاویز سے ثابت کر دیا ہے۔ معاملہ نواز شریف تک محدود نہیں۔  انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ وزیراعظم پاکستان ہوں اور جھوٹ بولیں۔ یہ سارا پیسہ ملک سے کیسے گیا۔ یہاں منی لانڈرنگ اور فارن ایکسچینچ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور پاناما پیپرز میں شامل ان کے خاندان کے افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ چیئرمین نیب کو  لوئی ہوئی رقم واپس لانے کا حکم دیا جائے۔ سماء

PM Nawaz Sharif

Panama leaks

panama leaks commission

panam papers

Tabool ads will show in this div