ڈاکٹرعاصم کی ضمانت ٹل گئی
کراچی: دہشت گردوں کےعلاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اور قادر پٹیل کی درخواست ضمانت پرسماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق ڈاکٹرعاصم،انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اور قادر پٹیل کی درخواست ضمانت کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ رینجرز کے نوے روزہ حراست کے بعد ڈاکٹر عاصم کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ ڈاکٹروں نے ڈاکٹر عاصم کی سرجری کی سفارش کی ہے ۔
لطیف کھوسہ کامزید کہناتھا کہ ڈاکٹرعاصم بیمارہیں،ان کی ضمانت دی جائے۔ وکیل کی عدم تیاری پرعدالت نےبرہمی کا اظہار کیا۔ سماء
anis qaim khani
تبولا
Tabool ads will show in this div