القاعدہ جنگجو عدنان الشکری کے سر کی قیمت50لاکھ ڈالر تھی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد    :   سعودی نژاد عدنان الشکری جمعہ کا شمار دنیا کے خطرناک ترین دہشت گردوں میں ہوتا تھا، اس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالر تھی۔

دہشت گرد کی مختصر پروفائل:
نام : عدنان الشکری جمعہ
قد : پانچ فٹ چھ انچ
وزن : ایک سو بتیس پونڈ
رنگ : گندمی

عدنان الشکری کا شمار دنیا کے موسٹ وانٹڈ دہشت گردوں میں ہوتا تھا، جس کے سر کی قیمت ایف بی آئی کی جانب سے پچاس لاکھ ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی روپوں میں لگ بھگ پچاس کروڑ بنتی ہے۔ عدنان الشکری القاعدہ کا رکن اور بیرونی آپریشنز کا انچارج تھا۔

عدنان الشکری چار اگست انیس سو پچھتر کو سعودی عرب میں پیدا ہوا، انیس سو اسی میں والدین کے ساتھ امریکا آیا، لیکن ہلاکت کے وقت اس کے پاس گیانا کی شہریت تھی، الشکری پر نیویارک کی عدالت نے دوہزار دس میں دہشت گردی کے منصوبے میں فردِ جرم عائد کی تھی۔ اس پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے نیو یارک کے سب وے نظام کو نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ سماء

کی

کے

PAT

kabaddi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div