غوث علی شاہ کامیاب امیدوار قرار

Nov 30, -0001

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسوپندرہ خیرپور سے مسلم لیگ ن کے سید غوث علی شاہ کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے نواب علی وسان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 215 خیرپور سے متعلق فیصلہ سنا دیا

پیپلزپارٹی کو دھچکہ، نواب علی وسان کی کامیابی کو کالعدم قرار۔ حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوارسید غوث علی شاہ کو کامیاب امیدوار قراردے دیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

2013 کےعام انتخابات میں حلقہ این اے 215 خیرپورسے پیپلزپارٹی کے نواب علی وسان کامیاب، کامیابی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے چیلنج کیا تھا اورموقف اختیار کیا کہ نواب وسان کی کامیابی دھاندلی کی مرہون منت ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے نواب علی وسان کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا جبکہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا ہے کہ سید غوث علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ٹریبونل کے مطابق فیصلہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی دفعہ 68 کے تحت کیا گیا۔

نواب علی وسان نے 91 ہزار 809 ووٹ حاصل کئے، جبکہ انکے مد مقابل امیدوار سید غوث علی شاہ نے 66 ہزار 481 ووٹ حاصل کیئے ٹریبونل نے1 لاکھ 74 ہزار291 ووٹ نادرا میں تصدیق کے لئے بھیجوائے

جس میں 45 ہزار291 ووٹ درست قرار پائے۔ سماء

 

Tabool ads will show in this div