سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان کا ون ڈے کرکٹ کیریئر ختم

4a

دمبولا : سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز تلکارتنے دلشان کا ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا، انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا، جس میں وہ 42 رنز بنا سکے۔

سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا،  ان کا کہنا تھا کہ کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کا تیسرا ون ڈے ان کے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

تلکارتنے دلشان نے 1999ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، 17 سالہ کیریئر کے دوران انہیں 87 ٹیسٹ، 330 ون ڈے اور 78 ٹی 20 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا، انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 10290 رنز بنائے، جس میں 22 شاندار سنچریاں اور 47 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

4

دلشان کو ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سری لنکا کے چوتھے اور دنیا کے گیارہویں بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی، دلشان پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ اے پی پی

ODI

Tilikaratne Dilshan

Tabool ads will show in this div