فیصل آباد بند کرانےکی تیاریاں،جگہ جگہ پی ٹی آئی اورلیگی بینرزآمنےسامنے
اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : فیصل آباد میں کل کپتان پلان سی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،عمران خان کہتے ہیں کہ کل ہر صورت میں شہر بند کرائیں گے۔ کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری شروع کر دی تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔
اے اور بی کا زمانہ ہوا پرانا، اب ہے پلان سی کو آزمانا، سب سے پہلے فیصل آباد میں ہے طاقت دکھانا۔ کچھ دکاندار احتجاج کے حق میں ہیں تو کچھ مخالف، ان کا کہنا ہے کہ کپتان آئے یا کھلاڑی دکان کھولیں گے۔ پہلے ہی نقصان میں ہیں، مزید خسارہ برداشت نہیں کرسکتے۔
نون لیگ کے گڑھ کی انتظامیہ احتجاج ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے اتوار پیر کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند کر دی گئی ہے، گڑبڑ کرنے والوں کی دھلائی کیلئے واٹرکینن تیار کی گئی ہے، اور دوسرے اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری بلا لی ہے۔ سماء