طاہر القادری نے وزیراعظم پر سنگین الزام لگادیا

Aug 28, 2016

Tahir Ul Qadri Pc Lhr 28-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Tahir-Ul-Qadri-Pkg-28-08-Baig-.mp4"][/video]

کراچی : ڈاکٹر طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک قصاص ضرور کامیاب ہوگی، کراچی کی سرزمین گالی دینے والوں کو قبول نہیں کرے گی، تین ستمبر کو راولپنڈی میں اپنے فائنل ایونٹ کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لندن سے گالی اتفاقاً جاری نہیں ہوئی بلکہ اسلام آباد سے ڈیمانڈ کی گئی تھی، حکمران ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔

کراچی میں احتجاجی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری تحریک قصاص کامیاب ہوگی، کسی طاقتور کو کمزور پر ظلم کی اجازت نہیں ملے گی، تحریک قصاص صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے نہیں ہے، تحریک قصاص چاروں صوبوں کیلئے انصاف کی تحریک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کا نام جمہوریت رکھ دیا گیا ہے، حقیقی جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں عوام کو انصاف ملے، 3 ستمبر کو قصاص، سالمیت پاکستان مارچ راولپنڈی میں ہوگا، وہاں  فائنل ایونٹ کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے مسلم لیگ ن پر بلاواسطہ الزام لگایا کہ لندن سے گالی اتفاقاً جاری نہیں ہوئی، اسلام آباد سے ڈیمانڈ کی گئی تھی، باقاعدہ ڈرافٹ جاری ہوا، پاکستان کو گالی دی گئی، وزیراعظم کے لب سلے ہوئے ہیں، آج پاکستان کے وجود کو انصاف نہیں مل رہا، کراچی کی سرزمین گالی دینے والے کو قبول نہیں کرے گی۔

طاہر القادری بولے کہ حکمران ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں، بھارتی جاسوس کا پہلا سراغ حکمران خاندان کی فیکٹریوں سے ملا، کلبھوشن کی اطلاع فیکٹری میں موجود لوگوں نے دی تھی۔ سماء

tahir ul qadri

model town incident

cm punjab

Tabool ads will show in this div