ملتان میں شہنشاہ آگیا
ملتان : اندازشاہی تومزاج کڑک اورنام بھی شہنشاہ۔ملتان میں شہنشاہ آگیاہے۔
رنگ سفید اور بھورا،ملتان کے شنہشاہ نامی بکرے کاغصہ ایسا ہےکہ کسی کو پاس نہ آنے دے۔ اس کے قد کاٹھ کا تو مقابلہ ہی نہیں ہے۔ شہنشاہ کےمالک کاکہنا ہےکہ میں نے اس کو شہنشاہوں کی طرح پالا ہے۔ اس کا خاص خیال رکھتا ہوں اورسیب، گڑ،مکھن اور مربے کھلاتا ہوں۔
شہنشاہ جب نکلتا ہے تو ساتھ میں دو باڈی گارڈ بکرے بھی ہوتے ہیں۔نازو نخرے سے پلے اس بکرے کی قیمت تین لاکھ روپےہے۔ سماء