فاروق ستارسیاسی پل صراط پرہیں

Aug 28, 2016

SHEIKH RASHEED 1500 SOT 28-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/SHEIKH-RASHEED-1500-SOT-28-08.mp4"][/video]

کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نےکہاہےکہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سیاسی پل صراط پرہیں۔ دس بارہ دن میں معلوم ہوگا کہ پل صراط عبورکرتےہیں یا نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے شیخ رشید نے بتایاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف زرداری وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہےہیں۔ شیخ رشیدکاکہناتھاکہ آصف زرداری تھرڈامپائرکی جانب بھی دیکھ رہےہیں۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کی ملاقات ضروری ہے۔شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ ساٹھ دنوں میں ایک شریف گھر جائےگا۔

ایم کیوایم سے متعلق شیخ رشیدنےکہاکہ  چندکرائےکےقاتلوں نےمہاجروں کوبدنام کیا۔ انھوں نے کراچی رابطہ کمیٹی کو فعال کرنے  اورلندن رابطہ کمیٹی کوختم کردینے کے لیے کہا۔ شیخ رشید نے الزام عائد کیاکہ متحدہ بانی نے سارےمہاجروں کوامتحان میں ڈالا۔ بےگناہ مہاجروں کودیوارکیساتھ نہیں لگایاجاسکتا۔

شیخ رشیدکامزیدکہناتھاکہ نوازشریف کی ماڈل ٹاؤن اورپاناما پیپرز سےجان نہیں چھٹ سکتی۔ سماء

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div