تحریک انصاف کی لیگی کارکنوں کی اشتعال انگیزی کی مذمت

Nov 30, -0001

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں لیگی کارکنوں کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار ن لیگ ہو گی۔ شیریں مزاری کہتی ہیں حکومت نے مذاکرات کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا کو جاری بیان میں تحریک انصاف کی مرکزی سکیرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن فیصل آباد میں امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحریک انصاف ان ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کل سڑکوں پر نکلیں گے اور فیصل آباد میں بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان پیر کی دوپہر ساڑھے تین بجے گھنٹہ گھر چوک پہنچیں گے۔ اس دوران کسی بھی شرانگیزی کی ذمہ داری ن لیگ پر عائد ہو گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر حکومتی سنجیدگی سوالیہ نشان ہے، احتجاج کا دباؤ نہ ہو تو حکومت اپنی بات سے مکر جاتی ہے، جن امور پر اتفاق ہو چکا تھا حکومت اس سے آگے بڑھے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بااختیار کمیشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی عدالتی کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرے گی۔ سماء

hate

Tabool ads will show in this div