عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کریں، پرویز رشید

Nov 30, -0001

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کریں تو بات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے یاداشت کی بہتری کیلئے کپتان کو فیصل آبادی پلاؤ کھانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

عمران خان کی پریس کانفرنس کا پہرا وائز جواب،،ایک گھنٹہ تک کھری کھری سناتے رہے وزیر اطلاعات،،،یہ بھی بتایا کہ کیسے بحال ہو گی کپتان کی یادداشت۔

وفاقی وزیراطاعات نے نیوز کانفرنس میں عمران خان کی ایک ایک بات کا جواب دیا، بولے کپتان الزام لگاتے ہیں اور جب عدالت پوچھتی ہے تو کہتے ہیں کچھ یاد نہیں، ان کی یادداشت کھو چکی ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پہلے حلقے اور اب تھیلے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جو بھی تھیلا کھلا عمران کا جھوٹ نکلے گا۔ وہ مذاکرات کا ماحول بنائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران پہلے دن سے انتخابی نتائج ماننے کو تیار نہیں وہ فتنا فساد کرنا چاہتے ہیں۔ اچھے سیاستدان نہیں اچھے پاکستانی ہی بن جائیں، حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ عمران کو شہنشاہ بناسکے،عدالت،صحافت،سیاست خود بن کر عمران شہنشاہ کا روپ دھار گئے۔ سماء

 

paypal

etisalat

عمران خان

Tabool ads will show in this div