بارش نے 6 جانیں لے لیں

RAIN DEATH KHI 28-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/RAIN-HALAKTAIN-KHI-PKG-28-08.mp4"][/video]

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہونے والی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جان سے چلے گئے۔ انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود بارش برستے ہی مختلف حادثات میں اموات معمول بن گئی ہیں۔ کراچی کے علاقے شيريں جناح کالوني میں کرنٹ لگنے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش ایک گھنٹے تک سڑک پرپڑی رہی مگر کوئی اٹھانے والا نہیں تھا۔

نیو کراچی باڑہ مارکیٹ اور گلشن معمار میں بھی کرنٹ لگنے سے دو اموات ہوئیں۔منگھوپیر میں مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ سول لائن کے علاقے میں بھی مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اورنگی ٹاؤن میں 2سالہ بچی پانی میں ڈوب گئی۔ سماء

MET OFFICE

deaths due to rain

Tabool ads will show in this div