بارشوں کے موسم میں عابد شیرعلی بھی برس پڑے

IKTUQSHAIKHOO

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Abid-Shair-FSD-0800-Pkg-28-08.mp4"][/video]

فیصل آباد: رہنما ن لیگ عابد شیرعلی مخالفین پر برس پڑے۔کہتے ہیں دھرنا سیاست ختم ہو چکی۔ شیخ رشید کی سیاسی موت ہونے والی ہے۔ طاہرالقادری کینیڈا کے ڈبل شاہ ہیں۔ فیصل آباد میں فیسکو آفس کے باہرن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے مخالفین پر تاک تاک کر نشانے لگائے۔بولےکہ احتساب تحریک دم توڑ چکی۔ جدھر مرضی دھرنا دیں، ناکام ہوگا۔

عابد شیرکا کہنا تھا طاہرالقادری کینیڈا کے ڈبل شاہ ہیں۔ ساتھ ہی چوہدری شجاعت، راجہ پرویزاشرف اور شیخ رشید بھی خوب گرجے برسے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی بحران کے ذمے دار پرویز خٹک ہیں۔ مخالفین کچھ بھی کرلیں دوہزار اٹھارہ میں بھی نواز شریف وزیراعظم بنیں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

tahir ul qadri

ABID SHER ALI

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div