کراچی میں شہری رل گئے

Traffic Jaam 2000 Khi 27-08

کراچی:شارع فیصل سمیت کئی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام سے مسافر رل گئے۔

کراچی میں تھوڑی سے تیزبارش نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہے۔ شارع فیصل پرایئرپورٹ جانےوالے راستے پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹریفک جام کی وجہ سے شارع فیصل کے دونوں روٹس پر گاڑیوں بندحالت میں کھڑی ہیں۔

اس کے علاوہ کارسازروڈ،ڈالمیا،ڈرگ روڈ،ناتھا خان پل پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کئی گاڑیاں ایندھن ختم ہوجانے کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہرنےٹریفک جام کانوٹس لےلیاہے۔ انھوں نے تمام ایس ایچ اوزکوٹریفک بحالی میں مددکرنےکی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شارع فیصل کوجلدازجلدکلیئرکرایاجائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نےکہاکہ شہری ٹریفک جام کی اطلاع ٹریفک ہیلپ لائن پردیں۔ سماء

shahra e faisal

Tabool ads will show in this div