فوجی عدالتوں سےسزاپانےوالوں کی قسمت کافیصلہ ہونےوالاہے

Aug 27, 2016

Hanging rope gallows death penalty

اسلام آباد: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ۔ سپریم کورٹ اس حوالے سے اہم فیصلہ انتیس اگست کو سنائے گی۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر سترہ دہشتگردوں نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں ۔ سزا پانے والوں میں سانحہ پشاور میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کار، افواج پر حملوں میں ملوث دہشتگرد اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ  کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں طویل سماعتوں کے بعد پانچ اپیلوں پر 14 جبکہ دیگر پر 20 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN

army courts