فوجی جوان کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان گرفتار

Aug 27, 2016

Mansehra

مانسہرہ : فوجی جوان کے قتل میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے فوجی جوان کے قتل کے الزام میں چھ ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کردی، جس کے بعد ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما اشتیاق خان ، ذوالفقار، دلدار ، محسن علی ، مراد علی اور عثمان شامل ہیں۔

سماء نے مانسہرہ میں فوجی جوان کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔  سماء

KPK

MANSHERA

Tabool ads will show in this div