نئے چیف الیکشن کمشنر نے ذمے داریاں سنبھال لیں

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

سردار محمد رضا الیکشن کمیشن پہنچے تو حکام نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کے اعلی افسران سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر بریفنگ لی۔ ذرائع کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر آج دوپہر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی اور اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ سماء

نے

spy

comet

Tabool ads will show in this div