ایم کیوایم کےلیےایک اورپریشانی

Aug 27, 2016

SUPREME COURT OUTSIDE FILE

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ ایم کیوایم ملکی سالمیت کے خلاف کام کررہی ہے۔ بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وطن پارٹی کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ قائد نے اپنی تقریرمیں میڈیا ہاوسز پر حملوں کیلئے کارکنوں کو اکسایا۔ تقریر میں پاکستان کی خودمختاری کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ متحدہ قائد نے پاکستان ، پاک فوج عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہ کی ہو۔

درخواست میں کہاگیاہےکہ الطاف حسین اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے متعدد مرتبہ بھارتی ایجنسی را سے بھی مدد مانگ چکے ہیں۔  درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک کی سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے۔ الطاف حسین کیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور قائد متحدہ سمیت اس عمل میں شامل دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔ سماء

SUPREME COURT OF PAKISTAN