فیصل آباد واقعے کیخلاف شہر شہر مظاہرے، کل یوم سوگ کا اعلان

ویب ایڈیٹر

کراچی / لاہور / اسلام آباد / سیالکوٹ : فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کیلئے پولیس تشدد، لاٹھی چارج اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر اور کراچی میں کل یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد میں پولیس تشدد اور ن لیگ کارکنوں سے تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں مظاہرے شروع کردیئے، فیصل آباد میں بدستور احتجاج جاری ہے، لاہور میں بھی کپتان کے متوالے مال روڈ پر جمع ہوگئے، ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور گو نواز گو کے نعرے لگائے، مشتعل افراد نے جی پی او چوک پر ایف سی کالج کی بس روک لی، گاڑی میں سوار طلبہ نے بھی حکومت مخالف نعرے لگائے۔

لاہور میں فيصل آباد واقعے کیخلاف تحريک انصاف وکلاء ونگ نے بھی احتجاج کیا، وکلاء ونگ کے نمائندوں نے ہائی کورٹ کے سامنے جمع ہو کر حکومت کی مخالفت میں شدید نعرے لگائے۔

کراچی میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد واقعے کیخلاف شارع فیصل پر احتجاج شروع کردیا، سڑک بلاک کردی گئی، ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، دوسری جانب حکومت سندھ نے 12 اور 13 دسمبر کو شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد واقعے کیخلاف کل کراچی میں یوم سوگ کا اعلان، پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادر اکمل لغاری کا کہنا ہے کہ 12 دسمبر کو کراچی میں پُرامن ہڑتال کریں گے، کل ریگل چوک پر شام 5 بجے مظاہرہ ہوگا۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس تشدد اور ن لیگ سے تصادم کے واقعے پر تحریک انصاف کارکنوں نے ایکسپریس وے بلاک کیا، سوہان کے قریب مشتعل کارکنوں نے احتجاج کیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے بحال کروا دیا۔ سماء

ban

یوم

tragic

کیخلاف

militias

Tabool ads will show in this div