فیصل آباد میں فائرنگ کرنیوالے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، رانا ثناء اللہ
اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد : رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ناولٹی چوک پر فائرنگ کرنیوالے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، افواہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی نے ن لیگ کا کارکن اور گارڈ قرار دیا، تحقیقات میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تصادم کی کوئی صورتحال نہیں تھی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، صبح سب نارمل تھا، پی ٹی آئی نے ہڑتال کی کال ناکام ہونے کے بعد 3 مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کیا، پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست اور سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، فیصل آباد کی صورتحال کے ذمہ دار شہر بند کرنے کی کال دینے والے، مرو، ماردو اور جلاؤ گھیرا کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناولٹی پل پر فائرنگ کرنیوالے کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، افواہ کی بنیاد پر پی ٹی آئی نے ن لیگ کا کارکن اور گارڈ قرار دیا، ملزم کی ویڈیو موجود ہے، پولیس جلد گرفتار کرلے گی، جسے میرا نام ایف آئی آر میں ڈلوانا ہے ڈلوا دے، تحقیقات میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔ سماء