شاہد کپور باپ بن گئے
ممبئی: بالی ووڈ اسٹارشاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے گزشتہ شام ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ شاہد اوران کی اہلیہ پہلی بیٹی کی پیدائش پربے حد خوش ہیں۔ شاہد کپور کی اہلیہ نے گزشتہ شام ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ میراراجپوت 24 اگست سے اسپتال میں ہیں جہاں گزشتہ شام ان کی بیٹی ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹی دونوں صحتمند ہیں اور انہیں ایک دو روز میں گھر بھیج دیا جائے گا۔
She has arrived and words fall short to express our happiness. Thank you for all your wishes.
— Shahid Kapoor (@shahidkapoor) August 26, 2016
خوشی سے نہال شاہد کپور نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو دی اور بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل شاہد نے تئیس اگست کو اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔
شاہد کپور اسپتال میں اپینی اہلیہ کے ساتھ موجود رہے اور ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔شاہد اور میرا گزشتہ سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ سماء