شاہد کپور باپ بن گئے

Aug 27, 2016

SK1

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارشاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے گزشتہ شام ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ شاہد اوران کی اہلیہ پہلی بیٹی کی پیدائش پربے حد خوش ہیں۔ شاہد کپور کی اہلیہ  نے گزشتہ شام ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔ میراراجپوت 24 اگست سے اسپتال میں ہیں جہاں گزشتہ شام ان کی بیٹی ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بیٹی دونوں صحتمند ہیں اور انہیں ایک دو روز میں گھر بھیج دیا جائے گا۔

خوشی سے نہال شاہد کپور نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو دی اور بے حد مسرت کا اظہار کرتے  ہوئے نیک تمناؤں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل شاہد نے تئیس اگست کو اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔

SK

شاہد کپور اسپتال میں اپینی اہلیہ کے ساتھ موجود رہے اور ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔شاہد اور میرا گزشتہ سال جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ سماء

baby girl

Shahid Kapoor

Mira Rajput

Tabool ads will show in this div