حق نواز کا قتل، رانا ثناء اللہ، عابد شیر سمیت 300 افراد کیخلاف مقدمہ درج
ویب ایڈیٹر
فیصل آباد: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ رانا ثناء اللہ، داماد احمد شہریار، عابد شیر علی سمیت 300 افراد کیخلاف درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کی کاپی سماء کو موصول ہوگئی۔
فیصل آباد میں مبینہ طور پر ن لیگ کے کارکن کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ تھانہ ثمن آباد میں بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
سماء کو موصول ہونیوالی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق مبینہ قاتل شاہد، وزیر مملکت عابد شیر علی، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ، داماد احمد شہریار سمیت 300 افراد نامزد کئے گئے ہیں، دیگر افراد میں ڈی سی او نور الامین، لیگی کارکن افتخار، امتیاز، ندیم مغل اور عثمان بھی نامزد ہیں جبکہ 290 نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل ہیں۔
حق نواز کے قتل کی ایف آئی میں دفعہ 302 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 7 کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، حق نواز کے قاتل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکن حق نواز کی لاش پوسٹم مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ سماء