حیدرآباد میں ن لیگیوں کا پی ٹی آئی کے ضعیف کارکن پر تشدد

اسٹاف رپورٹ

حیدرآباد : حیدر آباد میں بھی تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آگئے، لیگی شیر کپتان کے کھلاڑیوں پر ٹوٹ پڑے، بوڑھے کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

فیصل آباد میں کپتان کے کھلاڑیوں پر تشدد ہوا تو حیدرآباد والے بھی چپ نہ رہ سکے، پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے کارکن دیالداس کلب کے باہر پہنچ گئے، جہاں مسلم لیگ ن کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب جاری تھی۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا تو ن لیگی شیر آپے سے باہر ہوگئے اور بوڑھے کھلاڑی کو بھی نہ بخشا۔

آصف خلیل نامی بزرگ کھلاڑی عام انتخابات میں پی ایس 48 سے پی ٹی آئی کا امیدوار تھا، اس کا کہنا ہے کہ ن لیگیوں نے اسے گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ سماء

rocket

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div