پاکستان کا برطانیہ سے متحدہ قائد کی حوالگی کا مطالبہ نہ کرنیکا فیصلہ

Aug 26, 2016

MQM POLICE FIGHT EX FTG 22-08

اسلام آباد : پاکستان نے برطانیہ سے متحدہ قائد کی حوالگی کا مطالبہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سندھ نے ایم کیو ایم سربراہ سے متعلق تفصیلات وفاق کو فراہم کردیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو شواہد فراہم کئے جائیں گے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سندھ حکومت نے متحدہ قائد سے متعلق تفصیلات فراہم کردیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو شواہد فراہم کئے جائیں گے، پاکستانی حکام روزانہ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطے میں ہیں، پاکستانی میڈیا پر حملہ متحدہ قائد کیخلاف کیس کی بنیاد ہے، برطانوی پولیس اس حوالے سے سنجیدہ ہے۔

وزارت داخلہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ سے ایم کیو ایم سربراہ کی حوالگی  کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا، الطاف حسین کے پاس پاکستانی پاسپورٹ نہیں، وہ صرف برطانوی پاسپورٹ رکھتے ہیں، اس حوالے سے قانونی معاونت کیلئے لیگل کونسل کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ متحدہ قائد نے پریس کلب پر بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود اپنے کارکنوں سے خطاب کے دوران پاکستان مخالف نعرے لگائے اور اپنے ورکرز پر میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ترغیب دی، جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے چینل پر حملہ کیا گیا تصادم اور فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

 

Interior Ministery

HATE SPEECH

Tabool ads will show in this div