میمو گیٹ اسکینڈل،درخواست کی سماعت یکم دسمبر سے ہوگی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد :  سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل سے متعلق درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت یکم دسمبر سے ہوگی۔

میمو گیٹ اسکینڈل سے متعلق دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں نو رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔


ن لیگ کے سربراہ نواز شریف اور لیگی رہنماؤں نے میمواسکینڈل سے متعلق الگ الگ درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔


درخواستوں میں وفاق، صدر آصف زرداری ،سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، حسین حقانی، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور منصور اعجاز کو فریق بنایا گیا ہے۔


 درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ سازش پاکستان کی سالمیت کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔


طارق اسد ایڈوکیٹ نے بھی میمو اسکینڈل سے متعلق الگ درخواست دائر کر رکھی ہے۔  


واضح رہے کہ میمو گیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سماء

کی

سے

guinea

wimbledon

Tabool ads will show in this div