ایوان میں غلط بیانی پرنوازشریف کونااہل قراردیاجائے،لارجربینچ آج سماعت کریگا

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد   :   سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کیس کی سماعت آج سے شروع ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ آج مقدمے کی سماعت کریگا۔

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجر آج سے درخواست کی سماعت شروع کر رہا ہے، لارجر بینچ میں چیف جسٹس ناصر الملک کے علاوہ جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، عدالتی معاونین ایڈووکیٹ خواجہ حارث، حامد خان، رضا ربانی اور فریقین کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ سات رکنی لارجر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی تشریح کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 اور آرٹیکل 63 کی  تشریح سے متعلق  معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کیا تھا، جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواستوں کی سماعت کیلئے سات رکنی بینچ  تشکیل دیا۔ سماء

میں

آج

feared

horror

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div