کراچی : فیصل واؤڈا اور عمران اسماعیل کی گاڑی پر فائرنگ

Faisal Talk Khi 26-08

کراچی : کراچی میں پی ٹی آئی رہنماء فیصل واؤڈا اور عمران اسماعیل کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، تحریک انصاف رہنماء محفوظ رہے، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء فیصل واؤڈا کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ نیب کے دفتر سے واپس جارہے تھے ان کے ساتھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے، تاہم پی ٹی آئی رہنماء واقعے میں محفوظ رہے، گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ وہ نیب کے دفتر سے واپس آرہے تھے کہ 4 حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، بلٹ پروف گاڑی ہونے کے باعث میں محفوظ رہا، ہماری آواز دبانے کیلئے ڈرامہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

 

faisal wawda

Imran Ismael

Tabool ads will show in this div