پاک فوج کے جوانوں کا ایک اوراعزاز
راولپنڈی: وطن کے محافظوں نے پھر ملک کا نام روشن کرديا۔۔ چين ميں پاک فوج کے جوان عالمي نشانے بازي کے مقابلے ميں دنيا بھر کي فورسز پر بازي لے گئے اور پہلي پوزيشن حاصل کي۔ چيني دارالحکومت بیجنگ ميں نشانے بازي کا عالمي مقابلہ منقعد ہوا جس میں شرکت کرنے والےپاک فوج کے جوان دنيا کے ماہرنشانے باز ثابت ہوئے۔
ترجمان پاک فوج ميجر جنرل عاصم سليم باجوہ نے ٹوئٹرپيغام ميں کہا پاک فوج نے بطور ٹيم اورانفرادي مقابلے ميں بھي پہلي پوزيشن حاصل کي۔۔ايونٹ ميں دنيا کے کئي ممالک کي سيکيورٹي فورسز نے حصہ ليا تھا۔ سماء