ایم کیو ایم دفاترکیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Aug 26, 2016

Lyari Chappa Khi STILL 26-08

کراچی : شہرکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔  رینجرز اور پولیس نے رات گئے لیاری اور پاکستان چوک پر کارروائی کر کے دفاتر سیل کر دیے۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری رات گئے پاکستان چوک پر پہنچی اور وہاں قائم متحدہ قومی موومنٹ کا یونٹ آفس سیل کر دیا۔

اس سے پہلے رینجرز کی بھاری نفری نے لیاری کے علاقے بہارکالونی میں کارروائی کی۔ رینجرز نے ایم کیوایم کے سیکٹر آفس کی تلاشی لے کر سرچ آپریشن کے بعد سیکٹر آفس کو سیل کر دیا۔ سماء

LYARI

sindh govt

Pakistan Chowk

unit offices demolished

sectors papers

Tabool ads will show in this div