پاکستان انتہا پسندوں کومحفوظ ٹھکانےفراہم نہ کرے؛امریکا

Eliza

واشنگٹن:امريکا کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہا پسندوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہ کرے اور نہ ہی دہشتگرد گروپوں ميں وابستگي اور ايجنڈے کي بنياد پرامتياز برتا جائے۔ پاکستان اورافغانستان مل کرکام کریں۔ ترجمان امريکي محکمہ خارجہ مس ایلزبتھ ٹرڈو کا کہنا ہے تشدد اورانتہاپسندی کی روک تھام کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

اپنی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردي کے ليے تعاون بڑھانا چاہيے۔امریکا اس امر کي حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں۔

مس ٹرڈوکا کہنا تھا کہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پرحملے میں کون ملوث ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم دونوں ملک ايک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے حملوں سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ  پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔ سماء

KABUL

US STATE DEPARTMENT

elizabeth trudeau

Tabool ads will show in this div