بابراکاشینکو سال کا ہوگیا
لاہور: شينکو ايک سال کا ہوگيا۔لاہورکے چڑيا گھر ميں اس کي پہلي سالگرہ منائي گئي۔ تقريب ميں شير کےبچے کو گود لينے والي اداکارہ بابرہ شريف نے بھي شرکت کي۔
لاہور کے چڑيا گھر ميں خوشي سے نہال بچوں نےشينکو کي پہلي سالگرہ منائی۔چڑیاگھرمیں پوري دھوم دھام سے اس کے جنم دن کا کيک کاٹا گيا۔
شينکو کو جب ايک سال قبل چڑيا گھرلایاگیا تو اس کي ماں کاجل تھي ليکن اب يہ چڑيا گھر انتظاميہ کا لاڈلہ بن چکا ہے۔شينکو کو گود لينے والي اداکارہ بابرہ شريف بھي اس موقع پر بہت خوش دکھائي ديں۔
بابرہ شريف کي جانب سے تقريب کے شرکاء کي خاطر تواضع کا انتظام بھي کيا گيا تھا۔ سماء