اب کےہم بچھڑےتوشایدخوابوں میں ملیں

Aug 25, 2016

Faraz 8th Barsi Pkg 25-08 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Faraz-8th-Barsi-Pkg-25-08-Arsalan.mp4"][/video]

لاہور:احمد فراز کو ہم سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ فراز کی غزليں اور نظميں،مزاحمت اور رومانويت کا دلکش امتزاج پيش کرتي ہيں۔

احمد فراز بھرپور زندگی اور انسانی جذبوں کا شاعر ہے۔محرومیاں،مظلومیت، اور شکست ہی فراز کا موضوع نہیں رہا۔ان کی مزاحمت بھی کمال کی تھی۔اقبال اور فيض کے بعد مقبوليت کا جو درجہ احمد فراز کو ملا،وہ کسي اور کے حصے ميں نہيں آيا۔

ملن اور جدائی کے جذبوں سے عبارت فراز کی شاعری نے ہر دل میں گھر کیا۔احمد فراز کے اشعار میں جذبوں اور امنگوں کے کئی جہاں آباد ہیں۔احمد فراز 12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہوئےاور25 اگست 2008 کو جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔

فراز کی شاعری دنیائے سخن کا ایسا سرمایہ ہےجس پر اردو ادب کو ناز ہے۔ سماء

ahmed faraz

Poets

Tabool ads will show in this div