قتل کا ملزم رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بن گیا

SORAN SINGH Ex Ocv 22-04

پشاور : سردار سورن سنگھ کے قتل کا ملزم بلديو کمار رکن صوبائی اسمبلی بن گيا ہے، اليکشن کمیشن نے اعلاميہ جاری کرديا ہے۔

پی ٹی آئی کی اليکشن کمیشن ميں خيبر پختونخوا سے اقليتوں کی ترجيحی فہرست ميں بلديو کمار کو سردار سورن سنگھ کے بعد رکھا گيا تھا، اليکشن کمیشن نے بلديو سنگھ کی کاميابی کا نوٹيفيکشن جاری کرديا، جن پر سابق مشير سورن سنگھ کے قتل کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی قيادت نے اليکشن کمیشن ميں بلديو کمار کی جگہ روی کمار کو ايم پی اے بنانے کی درخواست کی تھی، جو کہ تحریک انصاف کی فہرست ميں تيسرے نمبر پر ہيں، تاہم اليکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے قوانين کے تحت اس درخواست کو رد کيا اور بلديو کمار کی کاميابی کا اعلاميہ جاری کيا، بلديو کمار قتل کے مقدمے ميں گرفتار ہيں۔

صوبائی مشير اطلاعات مشتاق غنی کہتے ہيں ہم نے اليکشن کميشن سے کئی بار درخواست کی، اسمبلی ميں منظور کی گئی مختلف قرار دادوں کو بھی ريکارڈ کے طور پر پيش کيا ليکن اس کے باوجود ای سی پی نے ايک قاتل کی کاميابی کا نوٹيفکيشن جاری کيا جس کیخلاف ہم عدالت سے رجوع کررہے ہيں۔ سماء

KPK

Election Commission Notification

Buldev Kumar

Sardar Soran Singh

Tabool ads will show in this div