وفاق کا متحدہ قائد کیخلاف برطانیہ ریفرنس بھیجنے کا اعلان

Nisar KHI Talk PKG 24-08 RAHEEL

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Nisar-KHI-Talk-PKG-24-08-RAHEEL.mp4"][/video]

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے متحدہ قائد کیخلاف برطانیہ ریفرنس بھیجنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ایم کیو ایم ہوگی، دو یا تین جلد سامنے آجائے گا، کراچی والے 25 سال بعد دھمکی میں نہیں آئے، اب کوئی شہر کو یرغمال نہیں بناسکتا، الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے ثبوت برطانوی حکام کو دے دیئے، ایم کیو ایم کتنی ہوں گی جلد پتہ لگ جائے گا۔

چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، گورنر ہاؤس میں صورتحال پر بریفنگ بھی لی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہوگی دو یا تین جلد پتہ لگ جائے گا، متحدہ قائد کیخلاف برطانیہ ریفرنس بھیجیں گے، پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا، توقع ہے برطانوی حکومت کارروائی کرے گی، ایم کیو ایم پاکستان کی چلے گی یا لندن کی، جلد سامنے آجائے گا۔

وزیر داخلہ کہتے ہیں آرمی چیف کے عہدے پر بعض لوگ سیاست کررہے ہیں، ان کی پوزیشن پروفیشنل ہے، سیاسی نہیں، اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا کا کردار قابل تعریف تھا، سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے محب وطن ترین طبقہ ہے، اپنا گھر بار چھوڑنا کسی کیلئے آسان نہیں، اردو بولنے والوں کی زندگی پاکستان ہے، ایک شخص کی غلطیوں کا خمیازہ اردو بولنے والے کیوں بھگتیں، متحدہ قائد پر عدالتوں نے پابندی لگائی، ایم کیو ایم دفاتر کی بندش سے متعلق صوبائی حکومت پالیسی بنائے گی، وفاق سندھ حکومت کے فیصلے کا ساتھ دے گی۔ سماء

INTERIOR MINISTER

cm sindh

MURAD ALI SHAH

Chohadry Nisar Ali Khan

Ishratul Ibad Khan

Tabool ads will show in this div