شہادت کی موت لیکردنیاسےجاناچاہتاہوں،الطاف حسین

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

 

 کراچی / لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین  کا کہنا ہے کہ کارکن اورہمدردتشددکانشانہ بناکربےدردی سےشہیدکیےگئے، تشددکےبعدکارکنوں کی لاشوں کوسڑکوں پرپھینک دیاگیا،ہمیشہ اللہ کےانصاف پریقین رکھنےکادرس دیا، اللہ نےجتنی جرات اظہاردی پاکستان میں کسی کونہیں دی، میں شہادت کی موت لیکردنیاسےجاناچاہتاہوں۔     

 

کراچی اور لندن میں بیک وقت ہنگامی خطاب کے دوران قائد ایم کیو ایم الطاف حسین  باؤ انور  اور دیگر کارکنان اور ہمدردوں کے اندوہناک قتل کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن اورہمدردتشددکانشانہ بناکربےدردی سےشہیدکیےگئے، کارکن اورہمدردتشددکانشانہ بناکربےدردی سےشہیدکیےگئے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پچھتاتی ہےمجھےگولی ماردیتی توقصہ تمام ہوجاتا، کارکنوں کوہمیشہ صبرکی تلقین کی، دشمن پچھتاتےہیں مجھےگولی ماردیتےتوقصہ تمام ہوجاتا،بدلہ لیناتمہاراحق ہےلیکن اللہ معاف کرنیوالوں کوپسندکرتاہے،اللہ نےجتنی جرات اظہاردی پاکستان میں کسی کونہیں دی،کیاممبران،رابطہ کمیٹی کوجوتنخواملتی ہےوہ کارکنوں کوملتی ہے،کئی لوگوں کوپارٹی کی وجہ سے18،17گریڈکی نوکریاں ملیں،25سال سےبرطانیہ میں ہوں،میرےخلاف مقدمات قائم ہیں، برطانیہ والےپھانسی دیں یاعمرقید،جھوٹ کوسچ نہیں کہوں گا۔

 

الطاف حسین  کا کہنا تھا  کہ میں شہادت کی موت لیکردنیاسےجاناچاہتاہوں، برطانیہ والےمقدمات قائم رکھیں یابڑھادیں،پروانہیں،پاکستان آکرجائزمقصدکی خاطرشہیدہوناچاہتاہوں،برطانوی حکومت پاسپورٹ واپس کرے،پاکستان جاناچاہتاہوں،سیکڑوں کارکنوں کےساتھ ملکرتحریک کودوبارہ زندہ کیا، بہت اکیلا ہوگیا ہوں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لندن آنیوالےآج بال بچوں کیساتھ عیش کی زندگی گزاررہےہیں، لندن آنےوالےمیری وجہ سےپرتعیش زندگی گزاررہےہیں،  یہ سب مجھےبھول گئےہیں، آج سب سن لیں،مجھےشہادت کی موت چاہیے، پی ٹی آئی کے کارکن کا ذکر کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں حق نواز کی شہادت کا ہمیں غم ہے، اسٹیبلشمنٹ،نوازشریف بتائیں قاتل گرفتار کیوں نہیں ہوئے،حق نواز کی شہادت پرسب تبصرےکررہےہیں،ہمارےکارکنوں کی شہادت پرتبصرےکیوں نہیں کرتے،پولیس کی موجودگی میں باؤانورکوقتل کردیاگیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نوازشریف،چوہدری نثار،راناثناءکاساتھ دیکردیکھ لے،پنجابی،سندھی،بلوچ،پختون مرجائیں گے،سرنہیں جھکائیں گے، باؤ انورکےقاتل پولیس کی موجودگی میں واپس چلےگئے،نوازشریف،چوہدری نثار،آئی جی،پنجاب انتظامیہ کہاں تھی، لاہورمیں طاہرہ آصف کےقاتل بھی آج تک نہیں پکڑےگئے،جس ٹی وی چینل نےکوریج نہ دی عوام اسکابیڑہ غرق کردینگے۔ حق نوازکی شہادت پر15 ،15ٹی وی ٹاک شوزہوئے، ایم کیوایم کےکسی شہیدپرکبھی ٹی وی ٹاک شونہیں ہوا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ میں باؤ محمد انور کے قتل پر ردعمل نہ دکھانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹیوں کو معطل کردیا ہے، جب کہ قمر منصور کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور ارشد حسین کو لندن کا انچارج مقرر کیا گیا،انہوں نے رابطہ کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ آج بھی رابطہ کمیٹی اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو زحمت نہیں دی، کیونکہ وہ بڑے لوگ ہیں۔ زونل ، یونٹ انچارجز اور کارکن اپنے طور پر احتجاج کریں۔ دوسری جانب باؤ انور  کےقتل کیخلاف ایم کیوایم  نے سندھ اسمبلی کے  اجلاس کابائیکاٹ بھی کیا۔ سماء

کی

Tabool ads will show in this div