صومالیہ : امن فوج اور الشباب جنگجوؤں میں جھڑپیں، 16 افراد ہلاک

Aug 24, 2016

6

موغادیشو : صومالیہ میں افریقی یونین امن فوج، صومالیہ کی فوج اور شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ بکول میں شدت پسندوں نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کردیا، جس کے بعد علاقے میں لڑائی شروع ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ اب تک لڑائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اے پی پی

Tabool ads will show in this div