ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اوسلو : ملالہ یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام سے نواز دیا گیا، بھارت کے کیلاش ستھیارتی بھی ایوارڈ اور انعامی رقم گل مکئی کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پر وقار تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دیا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، کیلاش ستھیارتی کو بھی امن کا نوبل ایوارڈ دیا گیا، دونوں نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، وہ نوبل انعام جیتنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ہیں۔

تقریب میں ملالہ یوسف زئی کے والدین، ان کی سہیلیاں شازیہ، کائنات اور کائنات سومرو  بھی موجود تھیں, تقریب میں راحت فتح علی خان اور پشتول گلوکار سردار علی ٹکر نے بھی پرفارم کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آزادی کی جانب جانیوالی راہ تعلیم سے گزرتی ہے، اسلام میں خودکش حملوں کی اجازت نہیں، ملالہ اور ستیارتھی امن کے چیمپئن ہیں، طالبان اور داعش تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ کو تعلیم جاری رکھنے کے جرم میں نشانہ بنایا گیا لیکن انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھائی، ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔ سماء

دیا

mystery

guidelines

Tabool ads will show in this div