کراچی میں بلدیاتی انتخابات؛کیامیئرجیل سے شہر چلائیں گے؟

Aug 24, 2016

KMC PAR SINDH GOVT KA HAMLA KHI PKG 14-02-16

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Mayor-Election-0800-Khi-Pkg-23-08.mp4"][/video]

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچي کي نظامت کس کے حصے آئے گي، اس کافيصلہ آج ہوجائے گا۔ تین سو نو ارکان کو رائے دہی کا حق حاصل ہے مگر عین وقت پر ايم کيو ايم کے درجنوں منتخب بلدياتي ارکان روپوش ہوگئے ہیں۔ممکنہ میئرکراچی جیل میں قید ہیں۔

شہر کراچی کے نامزد ميئرتوجيل ميں ہیں مگردرجنوں منتخب بلدياتي نمائندے منظر سے غائب ہوگئے۔ امکان ہے کہ منتخب میئر جیل سے کراچی چلائیں گے۔ پاکستان مخالف تقرير کے اثر نے سارا منظر يکسر بدل ديا۔ملک کے سب سےبڑے شہر کے ميئر کا انتخاب آج ہوجائے گا۔

اليکشن کميشن نے سندھ ميں ميئر ڈپٹي ميئر ڈسٹرکٹ چيئرمينز کے انتخاب کي تيارياں تو مکمل کرليں مگر کراچي سے بيشتر منتخب نمائندے روپوش ہوگئے۔ ضلع غربي اور ضلع جنوبي ميں چيئرمين کي نشستوں پر کاميابي خطرے ميں پڑگئي۔ ميئر کے انتخاب ميں بھي ايم کيو ايم کے کئي ارکان ووٹ نہيں ڈال سکيں گے۔  سماء

LOCAL BODIES