طالبان کی پیشقدمی جاری، جھڑپوں میں 20 افغان پولیس اہلکار ہلاک و زخمی

6a

کابل : افغانستان کے علاقے شمالی قندوز میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے، فاریاب کے ایک اہم ضلع پر طالبان نے قبضہ کرلیا، جوزجان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3 دیگر زخمی ہوگئے، پروان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، امریکا نے جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مزید 100 فوجی تعینات کردیئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان لوکل پولیس پرسنل (اے ایل پی) کے کمانڈر نے بتایا کہ شمالی قندوز میں طالبان کے ساتھ شدید جھڑپوں میں 20 پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے، طالبان نے دارالحکومت کے قریب ایک اہم علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس کو چھوڑانے کیلئے کارروائی کی گئی، انہوں نے لڑائی میں طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا۔

6c

شمالی افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ایک اہم ضلع پر بھی طالبان نے قبضہ کرلیا، افغان حکام کے مطابق اس کارروائی میں ایک ہزار کے قریب طالبان جنگجوﺅں نے حصہ لیا، حکام نے بتایا کہ طالبان نے پشتون کوٹ ضلع کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کرلیا، طالبان کو پسپا کرنے کیلئے افغان فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

6b

شمالی صوبہ جوزجان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بچی جاں بحق اور 3 دیگر بچے زخمی ہوگئے، مقامی عہدیداروں کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ کوش ٹپا کے علاقے میں ہوا۔ صوبہ پروان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

6

دریں اثناء امریکا نے جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں مزید 100 فوجی تعینات کردیئے ہیں، کابل میں امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ہلمند اور ملحقہ علاقوں میں طالبان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر کیا گیا۔ ایجنسیز

TALIBAN

US forces

Hilmand

Faryab

Kanduz

Tabool ads will show in this div